خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ،پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی نے میدا ن مار لیا۔ صوبے بھر کی 65 تحصیلوں میں سے 29 پر پی ٹی آئی نے کامیاب ہوگئی ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فتح کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں سے 29 تحصیلوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں نے فتح حاصل کی جبکہ سات تحصیلوں میں جمیعت علماء اسلام کو برتری حاصل رہی، جماعت اسلامی کو 5 اور مسلم لیگ ن 4 تحصیل پر آگئی، دو تحصیلوں پر عوامی نیشنل پارٹی اور دو پر آزاد امیدوار جیتے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی، این ڈی ایم اور ایم ڈبلیو ایم کو ایک ایک تحصیل پر برتری حاصل ہے۔
نتائج کے مطابق سوات کی سٹی میئر بابوزئی میں پی ٹی آئی کے شاہد علی خان 36938 ووٹ لے کر پہلے اور جے یو آئی کے مولانا حجت اللہ 21633 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تحصیل بریکوٹ میں پی ٹی آئی کے کاشف علی 12420 ووٹ لے کر پہلے اور اے این پی کے فضل اکبر 6721 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تحصیل خوازہ زخیلہ میں پی ٹی آئی کے آفتاب خان 18380 ووٹ لے کر پہلے اور مسلم لیگ ن کے محبوب الرحمان 14656 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تحصیل کبل میں پی ٹی آئی کے سعید خان 30086 ووٹ لے کر پہلے اور اے این پی کے رحمت علی 15338 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تحصیل چارباغ میں جے یو آئی کے احسان اللہ کاکی 8653 ووٹ لے کر پہلے اور پی ٹی آئی کے حیدر علی 6030 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Back to top button