دارچینی کا استعمال ذیا بیطس سے بچانے میں مفید قرار

 ماہرین کاکہنا ہے کہ   دن میں دو بار غذاؤں کے ساتھ دار چینی کا استعمال ذیا بیطس کے خطرے سے دو چار افراد کو بیماری سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ پری ڈائیبیٹک مرحلے میں موجود افراد اگر ایک چائے کا چمچہ دار چینی کا استعمال کرلیں تو ان کے خون میں شوگر کی سطح واضح طور پر کم ہوسکتی ہے۔

پری ڈائیبیٹیز مرحلے میں خون میں شوگر کی مقدار صحت مند مقدار سے بلند ہوتی ہے لیکن اتنی بلند نہیں ہوتی کہ ذیا بیطس کی تشخیص ہوجائے۔

خون میں شوگر کی بلند مقدار ممکنہ طور پر متعدد مہلک پیچیدگیوں کے خطرات رکھتی ہے جن میں قلبی مرض اور سنجیدہ نوعیت کے انفیکشن شامل ہیں۔

تحقیق کے لیے سائنس دانوں نے زیادہ وزن یا مٹاپے میں مبتلا 18 ایسے افراد کا انتخاب کیا جو پری ڈائیبیٹیز مرحلے میں تھے۔ ان افراد کو ایک ماہ تک سادہ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذاؤں پر رکھا گیا اور سبزیاں کھانے سے روکا گیا۔

Back to top button