دبئی سے پاکستان پہنچنے والے 68 افراد کرونا سے متاثرہ نکلے

دبئی سے پشاور پہنچنے والے68افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے. 25 اپریل کو غیر ملکی ائیر لائن کی 3 پروازوں کے ذریعے 684 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے، وطن واپس پہنچے والے 434 افراد کے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے 68 افراد کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ مزید 14 افراد کی کرونا رپوٹ آنا باقی ہے۔
قرنطینہ میں موجود باقی مسافروں کے کرونا ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔
چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر طرف اس کا خوف پایا جا رہا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد انہیں واپسی کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ لیکن حکومت پاکستان کی طرف سے مرحلہ وار پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد آنےوالے ہر شخص کا کرونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اسی دوران 25 اپریل کو دبئی سے 684 افراد پشاور آئے تھے جن میں سے 68 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی ائر لائن کی 3 پروازوں کے ذریعے 684 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے، 434 افراد کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جس میں سے 68 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ مزید 14 افراد کے کورونا ٹیسٹ آنا باقی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 300 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ279 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
