ایفل ٹاور کی اونچائی میں اضافہ ہو گیا

ایفل ٹاور کی اونچائی میں اضافہ ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پیرس شہر کی وجہ شہرت ایفل ٹاور کی اونچائی میں مزید ہو گیا ہے. بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایفل ٹاور کی اونچائی میں 6 میٹر کا اضافہ ہوا ہے.
بتایا گیا ہے کہ ایفل ٹاور پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے نیا ڈیجیٹل ریڈیو اینٹینا نصب کیا گیا ہے جس سے جس سے ٹاور کی اونچائی میں 6 میٹر تک کا اضافہ ہوا ہے. رپورٹس کے مطابق اینٹینا لگنے کے بعد ایفل ٹاور کی اونچائی بڑھ کر 330 میٹر ہو گئی ہے. رپورٹس کے مطابق اپنی تعمیر کے بعد ایفل ٹاور چار دہائیوں تک دنیا کی سب سے بلند ترین انسانی تعمیر کے طور پر جانا جاتا رہا۔ پھر اس کے بعد 1929 میں امریکی ریاست نیویارک میں کرسلر بلڈنگ بنائی گئی جو ایفل ٹاور سے بھی بلند تھی۔
سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل کو ہوگا
میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباََ سو سال کے بعد ایفل ٹاور کا اینٹینا بدل کر ڈیجیٹل اینٹینا نصب کیا گیا ہے. اور حیران کن طور پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے ایفل ٹاور پر اینٹینا نصب کرنے کا عمل صرف دس منٹ کے مختصر وقت میں مکمل کر لیا گیا.
