دل کے اچانک دورہ سے زندگی ہارنے والے شوبز ستارے

اچانک موت کسی بھی وجہ سے آئے، جانے والے کے اپنوں کے لیے گہرا صدمہ چھوڑ جاتی یے۔ جانے والا تو چلا جاتا یے بس اس کی یادیں باقی رہ جاتی ہیں۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے تھے جو اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے اور اس سے پہلے کہ ان کو طبی امداد ملتی وہ اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے۔ انکی اچانک اموات انکے گھر والوں کے لئے تو صدمے کا باعث تھیں ہی لیکن ان کے پرستاروں کے لیے بھی شاپنگ تھیں۔
آئیے جانتے ہیں وہ کونسے فن کار تھے۔
اظہار قاضی
اظہار قاضی پاکستانی فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام تھے۔۔۔انہیں لالی وڈ کا امیتابھ بچن بھی مانا جاتا تھا۔۔۔خوبصورت ہیروز میں ان کا شمار ہوتا تھا اور انہوں نے پشتو اور اردو دونوں فلموں میں کام کیا۔۔۔لیکن لالی وڈ کی فلموں کی گرتی ہوئی صورت حال کو دیکھ کر اظہار قاضی نے خود ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اور رئیل اسٹیٹ کا کام شروع کردیا۔۔۔ان کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا تھے۔۔۔وہ اپنی زندگی میں کافی مطمئن تھے۔۔۔2007 میں اپنی سالی کی شادی کے فنکشن میں وہ گانا گا رہے تھے جب انہیں دل کا دورہ پڑا اور انہیں لے کر بھاگے۔۔۔دو گھنٹے بعد ہی ان کا انتقال ہوگیا کیونکہ دل کا دورہ کافی شدید تھا۔۔۔
حسام قاضی
حسام قاضی کا تعلق کوئٹہ سینٹر سے تھا اور وہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی کافی مشہور تھے۔۔۔انہوں نے ڈرامہ خالی ہاتھ سے اپنا کیرئیر شروع کیا۔۔۔انہیں اداکاری کا شوق تھا اور انہوں نے خود کو ثابت بھی کیا۔۔۔جب انہیں دل کی تکلیف ہوئی تو وہ کراچی شفٹ ہوگئے اپنے علاج کی غرض سے۔۔۔اور یہیں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نا ہوسکے۔۔۔ان کو کوئٹہ میں دفن کیا گیا اور ان کا آخری ڈرامہ تھا ’’مٹی کی مورت‘‘۔
سلیم ناصر
اداکار سلیم ناصر سے لوگوں کو بہت زیادہ محبت تھی۔۔۔’’آنگن ٹیڑھا‘‘ اور ’’ان کہی ‘‘کی کامیابی میں ان کا سب سے زیادہ ہاتھ تھا۔۔۔ان کا آخری ڈرامہ جانگلوس تھا اور انہوں نے اپنے کیرئیر میں کم کام کیا لیکن بہت یادگار کام کیا۔۔۔ان کی عمر صرف پینتالیس سال تھی اور ابھی انہیں اور بھی کا م کرنا تھا لیکن ۱۹۸۹ میں انہیں دوپہر کے وقت دل میں شدید درد ہوا۔۔۔وہ بھاگے ہسپتال لیکن ابھی کوئی میڈیٰکل ٹریٹمنٹ انہیں دی بھی نا جاسکی اور وہ دنیا سے چلے گئے۔۔۔یہ ایک بہت اچانک صدمہ تھا اور ان کی فیملی میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھے-
معین اختر
یہ ایک ایسی موت تھی جس نے نا صرف میڈیا انڈسٹری کو سوگوار کیا بلکہ ان سے چاہنے والوں کی تعداد وہ بھی تھی جن کی زندگی میں معین اختر کی وجہ سے چراغ جل رہے تھے۔۔۔ساٹھ سال کی عمر میں ان کا اچانک دل بند ہوگیا۔۔۔وہ ایک روز مرہ کا معمول تھا اور وہ تیار ہورہے تھے کہیں جانے کے لئے۔۔۔اور دل کے دورے نے ناہیں بالکل بھی مہلت نہیں دی سنبھلنے کے لئے۔۔۔وہ سگریٹ بہت پیتے تھے اور کئی فنکار انہیں اس بات سے ٹوکتے رہتے تھے-
