دنیاکی ایک تہائی آبادی سردرد کاشکارنکلی

دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک شخص سر درد کے عارضے میں مبتلا اور اس بیماری سے تین ارب افرادمتائرنکلے۔
اگر آپ کو بھی پابندی سے آدھے سر کا دردہوتا ہے، تو پھر آپ تنہا نہیں آپ کو ایسے بہت سے لوگوں کی کمپنی میسر آئے گی۔
معروف طبی میگزین دی لانسیٹ نیورولوجی کے دسمبر کے شمارے میں محققین ایک رپورٹ جاری کریں گے جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک شخص سر درد کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس بیماری سے تین ارب افراد متاثر ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال خاص طور پر خواتین کے لیے زیادہ سنگین ہے، کیونکہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انہیں مردوں کے مقابلے میں اپنی زندگی میں سر درد سے متعلق صحت کے مسائل دو گنا سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس تحقیقی ٹیم کے انویسٹی گیٹر اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایوا لیوایشن میں تحقیقی سائنس دان یووین ژو نے کہا کہ خواتین میں سر درد سے متعلق معذوری کی سطح مردوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہوتی ہے کیونکہ انہیں سر درد زیادہ مرتبہ اور طویل دورانیے تک رہتا ہے۔
