دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے مرد اداکار کون؟

اداکار جہاں اپنی منفرد صلاحیتوں کی وجہ سے مداحوں میں مقبولیت حاصل کرتے ہیں، وہیں ان اداکاروں کو ان کے مال و دولت کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے، آج کی ویڈیو میں ہم آپ کو دنیا کے ایسے اداکاروں کے متعلق بتا رہے ہیں جنہوں نے زیادہ کمائی کرنے میں نام بنایا۔
امریکی اداکار، پروڈیوسر اور سابق ریسلر ڈیوائن جونسن کو دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دی راک کے نام سے پہچانے جانے والے 47 سالہ ڈیوائن نے گزشتہ ایک سال میں 8 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی 15 ارب روپے تک بنتے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلوی اداکار کرس ہیمس ورتھ رہے جن کی مجموعی کمائی 7 کروڑ 64 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔ کرس ہیمس ورتھ نے اپنے کردار تھور کےلیے خوب مقبولیت حاصل کی تھی۔

روبرٹ ڈاؤنی جونیئر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے تیسرے اداکار رہے جنہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے ہیں۔
![]()
دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں بھارتی نام بھی شامل ہے جی ہاں بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز کما کر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
![]()
میدان اداکاری کا ہو یا کمائی کا ہالی ووڈ اسٹار جیکی چن ہمیشہ اپنی موجودگی کو براقرار رکھتے ہیں اور مرتبہ بھی انہوں نے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کما کر اس فہرست میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہالی ووڈ اسٹارز بریڈلی کوپر اور ایڈم سینڈلر نے مساوی آمدنی حاصل کرکے اس فہرست میں مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے، ان کے اثاثوں کی تعداد 4 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔
ڈیفنڈنگ جیکب اور اپوزٹ سیکس سے مقبولیت حاصل کرنے والے ہالی ووڈ اسٹار کرسٹوفر رابرٹ ایونز بھی 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کما کر اس فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے بھی اپنی لاجواب اداکاری کے ساتھ اپنی آمدنی سے بھی مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے، ول اسمتھ 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کما کر اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر رہے
