دنیا کی قدیم ترین جینز114,000 ڈالر میں نیلام

دنیا میں سب سے پرانی جینز کو نایاب ترین قرار دیتے ہوئے 114,000 ڈالر میں نیلام کیا گیا ہے، جو پاکستانی روپوں میں ڈھائی کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولا برڈ ویسٹرن امریکن کلیکشن نامی نیلام گھر کے یہ ایک کان کن کے لیے بنائی گئی جینز ہے جس کی فلائی میں پانچ بٹن لگے ہیں۔ بعض افراد نے کہا کہ یہ لیوائی جیز ہے لیکن واضح رہے کہ  مشہور لوائی اسٹروس اینڈ کمپنی 1873 میں قائم ہوئی تھی اور یوں کمپنی قائم ہونے سے پہلے ہی جینز بنانا ممکن نہ تھا کیونکہ یہ 1857 میں ملنے والے ایک بحری جہاز کے ملبے سے ملی ہے۔تاہم ہولا برڈ سے وابستہ تاریخ کی ماہر، ٹریسی پینک نے بتایا کہ اس لباس کا لیوائی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ اسے بطورِ خاص کسی کان کن کے لیے بنایا گیا تھا۔

رپوٹس کےمطابق یہ جینز ’ایس ایس سینٹرل امریکا‘ نامی بحری جہاز سے ملی ہے جو 12 ستمبر 1857 میں ایک خوفناک سمندری طوفان کا شکار ہوگیا تھا۔ اس بحری جہاز میں کئی مسافر سان فرانسسکو سے براستہ پناما ، نیویارک جارہے تھے۔ کچھ دیر بعد یہ سمندر میں ڈوب گیا اور ایک صدی کے بعد 2195 میٹر گہرائی سے اس کا ملبہ ملا جس میں سونے کے لاتعداد سکے بھی ملے تھے۔ اس کے تمام زیورات اور سونے 1998 سے ہی نیلام ہوگئے اور اب بقیہ نوادرات بیچے جارہے ہیں۔

Back to top button