دنیا کے خوبصورت ترین ساحل کونسے ہیں؟

سمندر کی لہروں کا شور، ٹھنڈی ہوا اور پرسکون ماحول ، یہ سب ساحل کو تفریح کا آئیڈیل مقام بنا دیتے ہیں۔ ساحل سمندر کو بلاتفریق بچوں، بوڑھوں، نوجوانوں اور خواتین کا پسندیدہ تفریحی مقام قرار دیا جاتا ہے۔ ساحل سمندر پرپہنچ کر لہروں کی اٹھکیلیوں کو دیکھ کر ہر فرد خوشی اور سکون محسوس کرتا ہے۔ ساحل سمندر کودنیا کے خوبصورت ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے، دنیا میں چند ایسے ساحل ہیں جن کی خوبصورتی دیکھ کر انسانی آنکھ دنگ رہ جاتی ہے۔ آج ہم یہاں آپ کو دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ان اہم ترین ساحلوں کی سیر کروائیں گے، جو رومانوی اعتبار سے اولین حیثیت رکھتے ہیں اور بڑے پیمانے پر سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں-
اٹلی کا ’چن کو ٹیرے‘ نامی ساحل جس کا ذکر مشہور اطالوی شاعر ڈینٹ نے اپنی شاعری میں بھی کیا ہے ، چن کو ٹیرے اطالوی لفظ ہے جس کا مطلب پانچ زمینیں ہیں۔اس ساحلی پٹی پر پانچ گاؤں ہونے کی وجہ سے اس کو ’ چن کو ٹیرے کہا جاتا ہے۔ اس ساحل پر قدرتی خابصورتی نے اپنے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور دنیا بھر سے سیاح اس کی خوبصورتی کو دیکھنے دور دور سے کھچے چلے آتے ہیں۔
ترکی کے جنوبی مغربی کنارے کے ساتھ خلیج پر مشتمل ’ ٹرکوئز ‘ نامی ساحل ترکی میں سیر و سیاحت کیلئے آنے والے افراد کی اولین ترجیح ہوتا ہے ۔ مناسب آب و ہوا، گرم سمندر، پہاڑی سلسلے، حیرت انگیز قدرتی مناظر کی وجہ سے ترکی کا یہ ساحل قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہم سیاحتی مقام قرار دیا جاتا ہے۔
کیلیفورنیا کا علاقہ بگ سر وہیل مچھلیوں کو قریب سے دیکھنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے مگر حالیہ برسوں میں قحط سالی اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات نے اس ساحلی خطے کو نقصان پہنچایا ہے اور سمندر میں وہیل مچھلی کے نظر آنے کے واقعات میں ڈرامائی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تاہم پھر بھی ساحل سمندر کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے لئے دنیا بھر سے لوگ اس ساحل کا رک کرتے ہیں۔
شمالی آئر لینڈ میں موجود اینٹرم نامی ساحل 40000 سے زائد انٹسل بند بیسالٹ کالم پر مشتمل ہے۔ یہ مقام سیاحت کے حوالے سےسب سے زیادہ مقبول قرار دیا گیا ہے,2005 ء میں، آئرلینڈ کی سیر و تفریح کیلئے بہترین جگہوں میں سے اس ساحل کو نامزد کیا گیا تھا۔ یہ دلچسپ ساحل آئرلینڈ کے شمالی حصے میں واقع ہے اور اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے- یہی وہ ساحل بھی ہے جہاں مشہور ٹی وی سیریز گیمز آف تھرونز فلمائی گئی- یہاں موجود عجیب شکل کے پتھر ساحل کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں قدیم زمانے میں ایک آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ سے وجود میں آئے تھے۔
نیمبیا میں موجود اسکیلیٹن کوسٹ نامی ساحل نرم ریت اور بڑی تعداد میں چٹانوں کی وجہ سے مشہور ہے، یہ ایسا مقام ہے جہاں سی لائن یعنی سمندر کے شیروں کی بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے۔ نمبیا کا یہ ساحل ایک خوبصورت اور دلچسپ ساحل ہے- یہاں جانوروں کی ہڈیاں اور جہازوں کے ملبے بھی موجود ہیں- اس ساحل کی طاقتور لہروں کا ملاب نمبیا کے صحرا سے ہوتا ہے- اس ساحل کو دنیا کا قدیم ترین ساحل بھی قرار دیا جاتا ہے۔
گریٹ اوشن روڈ نامی ساحل آسٹریلیا میں سیاحوں میں مقبول ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ اس کے اطراف میں بے حد خوبصورت مناظر اور سدرن اوشن کے کنارے چٹانوں کی عجیب اشکال سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ ہفتے کو یہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی جاتی ہے جبکہ عمومی طور پر سال کے اس حصے میں یہ بہت مصروف ہوتی ہے۔
امریکی ریاست ہوائی کا این اے پالی ساحل ہالی وڈ کی مشہور ترین فلمیں’جراسک پارک‘ اور’جراسک ورلڈ‘ کی عکس بندی کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہاں کے شاندار پہاڑ، آبشار، ساحل سمندر قابل دید ہیں۔
کروشیا میں موجود ڈلمیشن نامی ساحل دنیا کا سب سے شاندار سمجھا جانے والا ساحل ہے۔ڈلمیشن کےساحلی خطے پرایک جیسے گھروں کاشہر، پتھریلے ساحل پھیلے ہوئے ہیں ،یہاں رومن کے کھنڈرات بھی محفوظ ہیں۔
جنوبی افریقہ کا یہ گارڈن رؤٹ نامی ساحل کئی حوالوں سے دلچسپ ہے- یہاں پہاڑیاں پائی جاتی ہیں اس کے علاوہ سمندری حیات کا نظارہ کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی بیرونی ایڈونچر کے حوالے سے بھی یہ بہترین ہے- اس کے علاوہ دنیا کی سب سے اونچی بنگی جمپ بھی یہیں ممکن ہے جو کہ 216 میٹر ہے-
ناپالی کوسٹ نامی ساحل ہوائی میں واقع ہے اور یہی وہ مقامی بھی ہے جہاں مشہور فلم جراسک پارک کی شوٹنگ ہوئی تھی- یہاں موجود چٹانوں کی بلندی ہزاروں فٹ ہے جبکہ اس مقام پر آبشاریں بھی موجود ہیں- اس کے علاوہ یہاں کیمپنگ کا تجربہ انتہائی منفرد اور یادگار ثابت ہوتا ہے-
یوں تو انڈمان ساحل تھائی لینڈ کے جنوب مغربی پانیوں سے زیادہ قریب ہے لیکن اس کے راستے جنوبی میامر سے شمالی ملائیشیا تک سے ملتے ہیں- یہ ساحل اپنے ریزورٹ اور جزیروں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے۔
