دنیا کے سب سے بڑے ہونٹوں کی خواہیش کا اندوہناک انجام

خوبصورت اور منفرد کون نظر نہیں آنا چاہتا لیکن کبھی کبھی انسان اپنی اس خواہش کو پورا کرتے ہوئے کچھ حد سے آگے نکل جاتا ہے جس کا نتیجہ اچھا ثابت نہیں ہوتا۔ایسا ہی کچھ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ لڑکی اینڈریا ایمیلوا ایوانوا کے ساتھ انہوں جن کی خواہش تھی کہ ان کے ہونٹ اس دنیا کے سب سے بڑے ہونٹ بن جائیں اور اس خواہش کو پورا کرتے ہوئے انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کے 20 انجیکشنز بھی لگوائے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اینڈریا ابھی بھی دنیا کے سب سے بڑے ہونٹوں کی خواہشمند ہیں۔
5eb142470f868
22 سالہ اینڈریا کو حقیقی زندگی کی ’باربی ڈول‘ کہا جاتا ہے، جنہوں نے لپ انجیکشن لگوانے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصویر جاری کی، ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب تک انہیں 33 ہزار سے زائد افراد فالو کررچکے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اینڈریا نے 2018 میں ہونٹوں کے انجیکشن لگوانا شروع کیے، اس ایک انجیکشن کی قیمت 135 پاؤنڈ یعنی تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے بنتے۔اینڈریا نے یہ بھی قبول کیا کہ اس عمل میں انہوں نے اب تک بہت پیسے خرچ کردیے تاہم انہیں اپنے اندر آئی یہ تبدیلی بےحد پسند آرہی ہے۔
5eb1432fce7e1
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس دنیا میں سب سے بڑے ہونٹ ان کے ہی ہوں تاہم وہ تب تک یہ انجیکشنز لگواتی رہیں گی جب تک وہ خود اس بات سے مطمئن نہ ہوجائیں کہ ان کے ہونٹ اس دنیا کے سب سے بڑے ہونٹ ہیں۔اپنے انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے اب اپنے ہونٹ بےحد پسند ہیں، مجھے انجیکشنز لگوانے کے بعد کھانے پینے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں بہت اچھا محسوس کرنے لگی ہوں، کچھ ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ مجھے اور انجیکشنز نہیں لگوانے چاہیے تاہم میں چاہتی ہوں کہ میرے ہونٹ اور بڑے ہوجائیں، میرے ڈاکٹر نے مزید انجیکشنز لگانے کی حامی تو بھری البتہ اس عمل کے لیے مجھے 2 ماہ انتظار کرنا ہوگا‘۔گزشتہ سال یہ بات سامنے آئی تھی کہ اینڈریا نے اپنے ہونٹوں کو بڑا کروانے کی خاطر 15 بار انجیکشنز لگوائے، انہوں نے ایسا مزید فیشن ایبل نظر آنے کے لیے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ لوگ اب ان کے ہونٹوں کی بہت زیادہ تعریف کرتے ہیں جبکہ کئی افراد نے آن لائن انہیں شادی کی پیشکش بھی کی۔تاہم اس عمل کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا، اینڈریا کے مطابق ہر کوئی ان کے بڑے ہونٹوں کا مداح نہیں۔اینڈریا نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہمیشہ سے منفرد نظر آنے کی خواہشمند تھی تاہم انہوں نے کسی اداکارہ کی نقل کرکے یہ انجیکشنز نہیں لگوائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button