دنیا کے 5امیروں کی دولت دگنی،5ارب افرادمزید غریب ہو گئے

تین سالوں کے دوران دنیا کے 5امیروں کی آمدن ہر گھنٹہ میں 1کروڑ40لاکھ ڈالر بڑھی جبکہ 5ارب افراد مزید غریب سے غریب تر ہو گئے۔
برطانوی ادارے آکسفیم کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے عوام جنگوں اور وباؤں کے باعث مہنگائی کے زلزلوں کی زد میں ہیں، جب کہ ارب پتیوں کے خزانے بڑھتے جارہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے 5 امیروں میں فرینچ کمپنی لوئی ویٹون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنارڈ آرنالٹ، ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس، سرمایہ کار وارن بفے ، اوریکل کے لیری ایلیسن اور ٹیسلا کے ایلون مسک شامل ہیں۔مجموعی آمدن 405 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 869 ارب ڈالر ہوگئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم جاری رہی تو دنیا پہلا کھرب پتی 2034 تک دیکھ لے گی جبکہ غربت اگلے 229 سال ختم نہیں ہوگی۔
