دوائیوں کے بعد بھارتی غذائی اشیاء پر بھی پابندی عائد

عالمی سطح پر بھارتی دوائیوں کے بعد مصالحہ جات کے غیر معیاری ہونے پر بھی پابندی عائد۔
گزشتہ دنوں ہانگ کانگ کے فوڈ سیفٹی سینٹر نے متعدد بھارتی مصالحہ بنانے والی کمپنیوں کو ایتھائیھلین اکسائیڈ نامی زہریلے کیمیکل کے استعمال پر وارننگ جاری کی تھی۔
یاد رہے کہ ایتھائلین اۤکسائیڈ نامی کیمیکل پر کینسر کی وجوہات کا سبب ہونے پر پابندی عائد ہے۔
ہانگ کانگ، مالدیپ اور سنگاپور نے ملوث بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کر دی ہے، گزشتہ پانچ برسوں کے دوران یورپی یونین کی فوڈ سکیورٹی اتھارٹیز نے پانچ سو سے زائد بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ صرف مصالحہ جات ہی نہیں بلکہ ڈرائی فروٹس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کو بھی عالمی سطح پر غیر معیاری قرار دیا گیا ہےاس کے علاوہ بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیاں بھی غیر معیاری ادویات کی وجہ سے عالمی سطح پر بدنام ہیں۔
