دوران گرفتاری کسی دوست کیخلاف بیان نہیں دیا

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گرفتاری کے دوران میں نے پولیس والوں کی کوئی بات نہیں مانی اور نہ ہی انھوں نے میری بات مانی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے، اس عمر میں بھی کسی دوست کے خلاف بیان نہیں دیا۔
انھوں نے کہا کہ انوکھے لاڈلے کو کہنا چاہتا ہوں کہ فیصلہ آسمانوں کا ہے، میں صرف راولپنڈی کی سیاست کرتا ہوں اور پی ڈی ایم کے خلاف لڑوں گا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آپ کو خبر مل رہی ہے کہ ہر روز دہشت گردی کے مقدمے میں عدالتوں میں جا رہا ہوں، ایک جوڑا لے کر جیل جاتا ہوں اور سامان جیل میں ہی دے دیتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے دکھائی دیتا ہے کہ میں دوسرے نمبر کا دہشت گرد ہوں، پولیس افسر نے عدالت میں کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کا کیس نہیں بنتا۔
