دوستی کے جذبےنےپاک سری لنکا میچ کویادگاربنایا،محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کاکہناہےکہ قومی ٹیم نے فائنل میں شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا،دوستی کے جذبےنےپاک سری لنکاسیریزکویادگاربنایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی تین ملکی ٹی20 سیریز میں شاندار کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی سکواڈ کو مبارکباد پیش کی ۔

محسن نقوی نے کہا کہ  پوری ٹیم نے سری لنکاکیخلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے قوم کا دل جیت لیا۔کپتان سلمان آغا، کوچ مائیک ہیسن اور تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اتحاد، محنت اور جذبے کے ساتھ سری لنکن پلیئرز کو اپنے کھیل سے متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ہر مرحلے پر بہترین کھیل پیش کیا، جس سے نہ صرف سیریز جیتی بلکہ پاکستانی قوم کا سر بھی فخر سے بلند کیا۔

محسن نقوی نے بطور چیئرمین پی سی بی اس کامیابی کو کھلاڑیوں کی محنت اور دوستی کے جذبے کا نتیجہ قرار دیا۔

Back to top button