انتشار انگیز گفتگو :مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوئے۔عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔بعدازاں سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کاعدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا 190ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ ڈال کر چلا گیا۔نوازشریف کو پانامہ کے معاملے پرکسی سے نہیں ہٹایاگیا۔یہ وہ لوگ ہی جو دوسروں پر دہشتگردی کے پرچے بناتے رہے۔کابینہ کے سامنے بند لفافہ لہرایا۔190ملین پاؤنڈ پاکستان کے عوام کا پیسہ تھا ۔یہ ملکی تاریخ میں خزانے پر سب سے بڑا ڈاکہ تھا ۔ظلم کرنے والے خود پر ظلم ہونے کاکہہ رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کامزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے خزانہ لوٹ کر پھر پوچھتے ہیں معیشت کیسے تباہ ہوئی۔انہوں نے معیشت کو تباہ کیا اورکھوکھلاکیا۔
