دوسری شادی،بشریٰ انصاری نے ناقدین کی بینڈ بجادی

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے اور شوہر کی عمر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر کو ایک دوسرے کی عمر سے کوئی مسئلہ نہیں اور یہ کہ ان کے شوہر کے بچے ان کے نواسوں کے ساتھ پڑھتے ہیں۔بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں اپنے دوسرے شوہر اقبال حسین اور اپنے تعلقات و شادی سے متعلق مزید وضاحت کی۔ اداکارہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی عمروں میں فرق ہے لیکن انہیں عمروں میں فرق سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو چیز ہوگئی سو ہوگئی، شروع میں انہیں بھی اپنی اور شوہر کی عمر میں فرق سے مسئلہ تھا لیکن اب انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر اقبال حسین زیادہ تر اسلام آباد میں رہتے ہیں اور حالیہ دنوں میں وہ ان کے پاس آئے ہوئے ہیں تو انہوں نے انہیں بھی یوٹیوب پر دکھایا۔ یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا کہ ان کے دوسرے شوہر کے بچوں سے اچھے تعلقات ہیں اور ان کے دوسرے شوہر کے بچے ان کے نواسوں کے ساتھ پڑھتے ہیں، ان کی عمریں 18 سے 20 سال کی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی بشریٰ انصاری نے دوسرے شوہر اقبال حسین کے ساتھ پہلی بار یوٹیوب ویڈیو جاری کی تھی، ان کی اقبال حسین سے شادی کی افواہیں تین سال سے ہیں، پہلی بار مئی 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی دوسری شادی کب ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر اقبال حسین زیادہ تر اسلام آباد میں رہتے ہیں اور حالیہ دنوں میں وہ ان کے پاس آئے ہوئے ہیں تو انہوں نے انہیں بھی یوٹیوب پر دکھایا۔ ویڈیو میں انکشاف کیا کہ ان کے دوسرے شوہر کے بچوں سے اچھے تعلقات ہیں اور ان کے دوسرے شوہر کے بچے ان کے نواسوں کے ساتھ پڑھتے ہیں، ان کی عمریں 18 سے 20 سال کی ہیں۔بشریٰ انصاری کے مطابق ان اور ان کے دوسرے شوہر کے ایک دوسرے کے بچوں سے دوستانہ اور بہتر تعلقات ہیں جب کہ بچوں کے بھی آپس میں اچھے تعلقات ہیں اور ہر کوئی خوش ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی بشریٰ انصاری نے دوسرے شوہر اقبال حسین کے ساتھ پہلی بار یوٹیوب ویڈیو جاری کی تھی، ان کی اقبال حسین سے شادی کی افواہیں تین سال سے ہیں، پہلی بار مئی 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی دوسری شادی کب ہوئی۔بشریٰ انصاری کی ڈراما ساز اقبال حسین سے دوسری شادی کی خبریں پہلی بار نومبر 2019 میں آئی تھیں اور اس وقت اقبال حسین نے اداکارہ سے دوسری شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔ اس کے بعد بشریٰ انصاری نے پہلی بار جنوری 2020 میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق پر کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ انہیں طلاق لیے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے، اس کے بعد انہوں نے دسمبر 2020 میں ایک اور انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد ہی وہ طلاق لینا چاہتی تھیں لیکن بچوں کی وجہ سے انہوں نے 36 سال صبر کیا اور بچوں کے ہاں بچے ہونے کے بعد طلاق لی۔

Back to top button