دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کی اجازت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں دوسرے مرحلے میں کل سے اسکول کھول دیے جائیں گے، جس کے بعد کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کا آغاز ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر صوبائی وزرا تعلیم نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر وزارت صحت کے حکام بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کے کھولنے اور وبائی مرض کے اعداد و شمار کے ڈیٹا پر تبادلہ خیال کیا گیا، فورم نے متعدد مراحل میں تعلیمی کھولنے کا عزم کیا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے نویں جماعت سے یونیورسٹیوں تک کے اسکول کھولے گے، جب کہ دوسرے مرحلے میں مڈل درجے اور اس کے مساوی کی کلاس 23 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، تیسرے مرحلے میں پرائمری اسکول 30 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ بتایا گیا کہ اسکولوں کو کھولنے سے متعلق ایس او پیز پہلے ہی سکولوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے جب کہ اس پر عملدرآمد کےلئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔ اسی سلسلے میں آج این سی او سی نے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں دوسرے مرحلے میں کل سے اسکول کھول دیے جائیں گے، جس کے بعد کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کا آغاز ہوگا۔
