دوہری شہریت والا جج تعینات نہیں ہو سکتا، بل قومی اسمبلی میں جمع

دوہری شہریت والا جج تعینات نہیں ہو سکتا ،ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی دوہری شہریت ختم کرنے کا بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کردیاگیا۔
جے یو آئی ف رکن اسمبلی نور عالم نے اعلی عدالتوں کے ججوں کی دوہری شہریت ختم کرنے کے حوالےسے بل قومی اسمبلی میں سیکریٹریٹ میں جمع کروایا۔بل کے تحت آئین میں ترمیم کی جائے گی ۔نور عالم نے آئین کے آرٹیکل 177،193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی ہیں۔آرٹیکل 208 میں شق دو تجویز کی گئی ہے ۔کوئی بھی کسی بھی ملک کی دوہری شہریت رکھتا ہو وہ کسی بھی عدالت کا آفیسر یا ملازم مقرر نہیں ہوسکے گا۔ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کی وفادار ی ملک کے اندر ہونی چاہیے۔آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت ججز کی حب الوطنی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
