دوہری شہریت کے حامل افراد کی سرکاری ملازمت پرپابندی کا بل جمع

دوہری شہریت کے حامل افراد کی سرکاری ملازمت پرپابندی کا بل جمع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیاگیا۔

جج کے بعد سرکاری ملازمین  کی دوہری شہریت یا سٹیزن شپ پر پابندی کا ترمیمی بل رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے جمع کرایا۔

ترمیمی بل کے متن کے مطابق دوہری شہریت یا سٹیزن شپ رکھنے والا سول سرونٹ تقرری کا حق دار نہیں ہو گا۔سرکاری ملازمین  کی دوہری شہریت دیکھنے میں آئی ہے۔ایسے ملازمین اپنے ملکی مفاد داو پر لگا دیتے ہیں ۔ایسے سرکاری ملازمین  احتساب سے بچنے کے لیے  ریٹائرمنٹ کے بعد ملک چھوڑ دیتے ہیں۔

جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی نورعالم  کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  ارکان پارلیمنٹ کی دوہری شہریت پر پابندی پہلے ہی موجود ہے ۔ججوں اور سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت پر بھی پابندی ہونی چاہئے ۔کسی جج اور سرکاری ملازم کو دوہری شہریت رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔اس مقصد کے لیے دونوں بل قومی اسمبلی میں جمع کرائے ہیں ۔ سرکاری ملازمین حساس فیصلے کرتے ہیں ۔ سرکاری ملازمین کی وفاداری بھی پاکستان سے ہونی چاہیے کسی اور ملک سے نہیں ۔ ۔

Back to top button