تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے. دو سال ہوگئے عمران خان کے انتقام کی آگ نہیں بجھی، نیب کو اپوزیشن کے سوا کسی کا کیس نظر نہیں آتا، شہباز شریف کے خلاف ثبوت ہیں تو عدالتوں میں پیش کریں۔ ادویات، آٹا و چینی چور ٹولہ ملک پر مسلط ہے.
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف بے نامی درخواست دی گئی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ اکاﺅنٹس کے بارے میں کوئی پوچھنے والا نہیں 6 سال سے عمران خان 23 فارن فنڈنگ کیس میں مفرور ہیں اور جواب نہیں دے رہے‘ترجمان نون لیگ نے کہا کہ اگر حزب اختلاف کی جماعتوں کی اے پی سی یا نواز شریف کی تقریر غیر اہم تھی تو وزرا کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں؟.
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی راہنماﺅں کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں گلگت بلتستان سے متعلق بات ہوئی تھی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیل نہیں جانتی مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت تاثر دے رہی ہے کہ ہم ادارو ں کے خلاف ہیں قومی احتساب بیورو کو اپنے حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے نیب نے 2 سال سے تماشہ رچایا ہوا ہے نیب سلیکٹڈ وزیراعظم اور ٹولہ کے سیاسی مخالفین کے انتقام کے لئے استعمال ہو رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 2 سال سے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی ہے نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ( ن) کے علاوہ نیب کو کوئی اور کیس یا چہرہ نظر نہیں آتا مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کو سی پیک دینے، ایٹمی طاقت بنانے، لوڈشیڈنگ ختم کرنے والے آج عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں پشاور بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈوں کا کوئی نام نہیں لے رہا ہے. انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر الزام لگانے والے کا نام بے نامی، پڑھا لکھا سچا پاکستانی ہے سامنے آ کر بات کرو اس طرح دھمکا کر آپ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے. ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر اے پی سی اور نواز شریف کی تقریر غیر اہم تھی تو پچھلے 2 دن سے 4 وزراء بول رہے ہیں، اے پی سی کے بعد ان کی ٹانگیں کانپی ہوئی ہیں، جتنے مرضی لوگوں کو جیلوں میں ڈال لیں، اے پی سی کا ایک ایک فیصلہ 22 کروڑ عوام کی ترجمانی کرتا ہے، پاکستان کی عوام کا ایک ہی نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا چیئرمین نیب کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، وہ تمام لوگ جو مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس اور فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کیس میں جواب نہیں دے رہے، وہ لوگ جو ملک کی بجلی اور گیس کھا گئے، وہ سیلیکٹڈ ٹولہ آج ملک پرمسلط ہے، فارن فنڈنگ اکاؤنٹ کیس میں کوئی پوچھنے والا نہیں، بے نامی اکاؤنٹ کی تفصیلات کو عوام سے چھپایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button