دپیکا پڈوکون اور رنویر میں علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئیں


معروف بالی ووڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان بریک اپ کی خبریں دم توڑ گئی ہیں، رنویر سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں اہلیہ دپیکا پڈوکون کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ دپیکا میری ملکہ ہیں۔ بالی ووڈ کی سپر سٹار دیپکا پاڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے درمیان گذشتہ چند ہفتوں سے ناراضی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، ڈیجیٹل میڈیا پر چٹ پٹی خبروں کی ویب سائٹس دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طلاق تک کی خبریں دے رہی تھیں تاہم رنویر سنگھ کی تازہ ٹویٹ کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ حال ہی میں فرانسیسی فیشن مصنوعات کے برینڈ نے دیپکا پاڈوکون کو اپنی برینڈ ایمبیسیڈر بنایا تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ کی تعریف کر دی، رنویر سنگھ کہتے ہیں کہ ’میری ملکہ، ہمیں قابل فخر بناتے ہوئے، دیپکا پڈوکون حالیہ دنوں میں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں بھی داخل رہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق دیپکا پڈوکون کو سینے میں درد محسوس ہوا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جبکہ اس سے پہلے دیپکا پڈوکون اپنی فلم ’پروجیکٹ کے‘ کے دوران بھی بیمار ہوگئی تھیں، دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دپیکا پڈوکون 2023 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ اس کے علاوہ وہ جنوبی انڈیا کے اداکار پربھاس کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ بھی کر رہی ہیں، وہ 2023 میں سپرسٹار ریتک روشن کے ساتھ اپنے کیریئر میں پہلی بار فلم ’فائٹر‘ میں بھی نظر آئیں گی۔ دوسری جانب رنویر سنگھ 2022 میں فلم ’سرکس‘ اور 2023 میں ’راؤکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون ماضی میں بھی ذہنی مسائل کا شکار رہی ہیں اور وہ پچھلے کچھ عرصہ سے دوبارہ سے ذہنی مسائل میں مبتلا ہو رہی ہیں جس کا ذکر انہوں نے ایک انٹرویو میں بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ میں نے خود کشی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا تھا لیکن پھر میرے والدین نے مجھے نارمل کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

Back to top button