دکھاوا کرکے مدد کرنے والوں پر تنقید

لاک ڈاؤن کے باعث ضرورت مند افراد کو آج کل صاحب حیثیت لوگ بڑھ چڑھ حصہ لے رہے ہیں، ایسے میں ان لوگوں پر بھی بہت تنقید کی جارہی ہے جو دکھاوا کرکے غریبوں کی مدد کررہے ہیں، اسی طرح پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات اس وقت نہایت جوش و خروش کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثر غریب طبقے کی مدد کررہی ہیں۔
کئی شخصیات خاموشی سے ایسا کررہی ہیں جب کہ بہت سی سوشل میڈیا پر سامنے آکر لوگوں کی مدد بھی کررہی ہیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کا پیغام دے رہی ہیں۔
فیصل قریشی، صنم جنگ اور گلوکار امانت علی جیسی شخصیات نے لوگوں کو خاموشی سے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا پیغام بھی دیا اور اب اداکار یاسر حسین نے ایک مزاحیہ ویڈیو بھی جاری کردی جس میں انہوں نے دکھاوا کرکے لوگوں کی مدد کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔


ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا کہ ’یہ حال ہے آج کل نامور شخصیات کا بھی اور باقی لوگوں کا بھی، یا اللہ ہم سب کو ہدایت دے، عقل دے، جذبہ عطا فرما اور لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرما‘۔
اس سے قبل بھی یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ ’لوگوں کو راشن بانٹنے کی تلقین ضرور کریں، چاہیں تو منہ سے بتائیں کہ آپ نے بھی بانٹا ہے، چاہے تو ٹھیلوں کی تعداد بھی بتادیں کہ میں نے 30 ٹھیلے بانٹیں، بس مدد لینے والوں کی شکلیں نہ دکھائیں، لوگوں کی شرم نکل گئی تو کورونا ختم ہونے کے بعد بھی انعامی شو والا حال ہوگا‘۔
یاسر حسین نے ایک اور اسٹوری میں دکھاوا کرکے مدد کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button