دھرنوں اور جلسوں کےبغیر فتنہ پارٹی کو بیرونی فنڈنگ نہیں ملتی : عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ دھرنوں اور جلسوں کےبغیر فتنہ پارٹی کو بیرونی فنڈنگ نہیں ملتی، یہ دھرنوں اور جلسوں کے بغیر ڈیجیٹل دہشت گردوں کوتنخواہیں بھی نہیں دےپاتے، پی ٹی آئی ایک سال سےجلسے جلوس نہ کرنےسے شدید ترین مالی بحران کاشکار ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گرگٹ رنگ بدلتا ہے لیکن اس کی فطرت نہیں بدلتی، پی ٹی آئی گنگا نہا کر بھی آ جائے،تب بھی 9 مئی کے سیاہ دھبے نہیں مٹ سکتے،دھرنے اورجلسے اڈیالہ جیل کےقیدی کا کاروبار ہیں۔

ان کاکہنا ہےکہ اڈیالہ جیل کےقیدی کےساتھ قوم نہیں دیہاڑی دار اور ڈیجیٹل دہشت گرد ہیں، قوم پاکستان کےساتھ ہے، مسلم لیگ ن کےساتھ ہے۔

اگر اب جلسہ منسوخ کرنے کی اطلاع آئےتو آپ نے نہیں ماننا ، عمران خان کی کارکنوں کو ہدایت

 
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین کی 5، 5 ہزار کےنوٹ بانٹنے کی ویڈیو کے پی حکومت کےمنہ پر طمانچہ ہے،میوزک کنسرٹ اورپیسے بانٹ کرلوگ اکٹھے کرنےوالے کہتے ہیں قوم ہمارےساتھ ہے۔

Back to top button