دہشتگردی  کے چیلنجز سے نمٹنےکیلئےایران کیساتھ ملکرکام کرنا ہوگا

وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ دہشت گردی اور دیگر چیلنجز  کے حل کے لئے  ایران کو پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے وزارت داخلہ آمد پر ایرانی سفیر کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں ایرانی صدر کے دورہ پاکستان  کے حوالے سے بات چیت ،ایرانی صدر کے وزٹ کے حتمی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایرانی صدر کے  دورے کے دوران مجوزہ معاہدوں پر بھی گفتگو،ایرانی سفیر نے ایران کے صدر کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ایرانی سفیر نے محسن نقوی کو وزیرداخلہ کا عہدہ  سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ایرانی سفیر نے نگران وزیر اعلی کی حیثیت سے   محسن نقوی کی  کارکردگی کو سراہا۔

ایرانی سفیرکاکہنا تھا کہ محسن  نقوی نے  وزارت اعلی کے دور میں عوامی منصوبوں کو انتہائی غیر معمولی رفتار سے مکمل کرایا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔پاک ایران تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔خطے میں پائیدار امن اور دیرپا استحکام کےلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔۔

Back to top button