دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 جوان شہید ہوگئے

پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو نوجوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا، ڈی آئی خان میں ہونے والی جھڑپ کے دوران 33 سالہ نائیک ساجد حسین، سکنہ خوشاب اور 26 سالہ سپاہی محمد اسرار ساکن اٹک جان کی بازی ہارگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق درازندہ میں پاک فوج کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگایا، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک ساجد حسین عمر 33 سال، سکنہ خوشاب اور سپاہی محمد اسرار عمر 26 سال، ساکن اٹک شہید ہو گئے۔

Back to top button