دی کپل شرما شو‘ کے ٹکٹ کی قیمت کتنی ہے؟

عالمی شہرت یافتہ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کے ٹکٹ کی قیمت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔دی کپل شرما شو کی مقبولیت ناصرف بھارت بلکہ کئی ممالک میں ہے جن میں سے ایک پاکستان بھی ہے، شو میں اداکاری کرنے والے سب ہی اداکار اپنی صلاحیتوں سے ناظرین کے دل جیتنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔

پروگرام میں بھارتی اداکار سمیت پاکستانی اداکار، کرکٹرز اور گلوکار بھی شریک ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ کئی غیر ملکی کرکٹرز اور دیگر کھلاڑی بھی اس شو کا حصہ بن چکے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر  یہ افواہ سامنے آئی کہ دی کپل شرما شو کے ٹکٹ کی قیمت 4999 بھارتی روپے ہے جس سے متعلق اب کپل شرما نے خود وضاحت دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر کپل شرما شو کے ایک پرستار نے ایک اشتہار شیئر کرتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ’دی کپل شرما شو لائیو دیکھنے والوں کو مفت کھانا دیا جاتا ہے جب کہ اس شو کے ایک ٹکٹ کی قیمت 4999 روپے ہے’۔

اس ٹوئٹ پر کپل شرما نے اپنے شو کی ٹکٹوں سے متعلق پھیلی افواہوں پر وضاحت دی۔

Back to top button