’ذہنی عارضہ لاحق ہے لیکن نفسیاتی مریض نہیں ہوں‘

بھارت کے معروف اداکار کرن مہتا کی اہلیہ نے ذہنی عارضہ (بائی پولر ڈس آرڈر ) میں مبتلا ہونے کا اعتراف کرلیا۔
گزشتہ روز ممبئی پولیس نے جوڑے کے مابین ہوئے جھگڑے اور نشاء راول کی شکایت کے بعد ان کے شوہر اداکار کرن مہرا کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔میڈیا پر وائرل گھریلو تشدد کی خبروں کے بعد نشاء راول نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان میں بائی پولر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ نفیساتی مریضہ (سائیکو) نہیں ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بائی پولر ایک موڈ ڈس آرڈر ہے جو انتہائی صدمے یا پھر کبھی کبھی جینیاتی ہوتا ہے، مجھ میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس حوالے سے جھوٹ نہیں بولوں گی کیوں کہ میں اس پر شرمندگی محسوس نہیں کرتی لیکن میں سائیکو نہیں ہوں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار کرن مہتا بھی مختلف انٹرویوز میں نشاء کی ذہنی صحت سے متعلق بتا چکے ہیں کہ کس طرح اہلیہ نشاء نے دیوار میں سر مارتے ہوئے انہیں اپنی زندگی ختم کرنے کی دھمکی دی۔

Back to top button