رؤف حسن حملہ: پولیس کا خواجہ سراؤں سے بھی رابطہ

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کی تفتیش کے سلسلے میں نے خواجہ سراؤں سے بھی رابطے شروع کر دیے۔
رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن پر خواجہ سراؤں کے حملے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی، پولیس نے نیوز چینل سمیت مختلف ذرائع سے اکٹھے کیے گئے7 سے 8 ویڈیو کلپس کو فرانزک معائنے کےلیے ایف آئی اے کو بھیج دیا،
پولیس نے فوٹیج کا بھی جائزہ لیا تاہم اس میں حملہ آوروں کے چہرے واضح نہیں ہیں، مشتبہ افراد کی نشاندہی کرنے اور ان میں سے حملہ آوروں کی شناخت کےلیے علاقے کی جیو فینسنگ کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ 21 مئی کو رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن پر نا معلوم افراد کے حملے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم نے برآمد شدہ بلیڈ کو فنگر پرنٹ کےلیے لیبارٹری بھیج دیا ہے جب کہ رؤف حسن کی ابتدائی میڈیکل رپورٹس بھی انوسٹیگیشن ٹیم کو موصول ہو گئیں۔
