رؤف حسن پرحملہ کیوں کیاگیا؟شفاف تحقیقات ہونی چاہیے

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کاکہناہے کہ رؤف حسن پرحملہ کیوں کیاگیا؟واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

 بیرسٹرگوہر کا عمران خان سے  ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑنے کا کہا ہے۔انہوں نے رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر رؤف حسن پرحملے جیسا واقعہ دوبارہ ہوا، پی ٹی آئی کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تو پھر پارٹی پر امن لیکن زبردست احتجاج کرے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف کاکہنا تھا کہ  ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں کسی قسم کا انتشار ہو، اس زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے ۔رؤف حسن پر حملہ تحریک انصاف کے لیڈرز پر حملہ ہے، انہوں نے سپریم کورٹ سے روؤف حسن پر حملے کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حملے کا نوٹس لے۔

Back to top button