رابی پیرزادہ نے میرا جسم اللہ کی مرضی کا نعرہ لگا دیا

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس اور مین سٹریم میڈیا پر میرا جسم میری مرضی کے نعرے کا جواب دیتے ہوئے ننگی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز کی رنگا رنگ دنیا سے کنارہ کشی کرنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ’ میرا جسم میرے اللہ کی مرضی ‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جو اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کردے وہ عورت نہیں ہے۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے یہ نعرہ صرف لگانے کے لیے نہیں بنایا بلکہ میں پاکستان کی وہ واحد شوبز شخصیت ہوں جس نے اس نعرے پر باقاعدہ عمل کرکے بھی دکھایا یے۔ میں نے دولت ، شہرت، پیسہ سب کچھ چھوڑ دیا، تاکہ میرا اللہ مجھ سے راضی ہو جائے کیونکہ اللہ راضی ہو تو آخرت میں جنت آپ کامقدر ہوتی یے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے مابین جھگڑے پر ان کا کہنا تھا کہ ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے ہوئے اچھا نہیں لگتا، عورت کو گالیاں دینے والا مرد نہیں ہوتا اور جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کر دے وہ عورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ قمر صاحب نے اچھا کیا وہ صرف یہ بتا دیں کیا ہما رے نبی صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کافرعورت کو بھی گالی دینے کی اجازت دی ہے؟ جو کہا ٹھیک کہا، مگر جیسے کہا وہ ہمارے نبی کی امت پر اچھا نہیں لگتا۔ دوسری طرف رابی پیرزادہ نے یہ سوال بھی کیا کیا کہ کیا کوئی مسلمان عورت یا کوئی مہذب اور شریف عورت میرا جسم میری مرضی جیسا بے ہودہ نعرہ لگا سکتی ہے۔
واضح رہے نجی ٹی وی پر دوران پروگرام سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ منع کرنے کے باوجود ماروی سرمد کی طرف سے’’میرا جسم میری مرضی ‘‘ نعرہ لگانے پر ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ اپنا جسم دیکھو جا کے، کوئی تھوکتا نہیں ہے آپ کے جسم پر، تیرے جسم میں ہے کیا، اس پر مرضی چلاتا کون ہے؟ بے حیا عورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے، گھٹیا عورت، جس کے بعد سوشل میڈیا پر خلیل الرحمان قمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین خلیل الرحمان قمر کے حق میں بھی آواز بلند کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چند مہینے قبل رابی پیرزادہ کی اپنی مرضی سے شوٹ کی گئی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھیں جس کے بعد وہ شدید عوامی تنقید کی زد میں آگئی تھی۔ ان تصاویر میں رابی پیر زادہ نے اپنے برہنہ جسم کی نمائش کرتے ہوئے جانوروں کو بھی فوٹوشوٹ میں استعمال کیا تھا۔ تاہم یہ تصاویر، جو کہ انھوں نے شوقیہ بنوائی تھیں، وائرل ہو جانے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار ماڈل، اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیر زارہ نے قلبی سکون کی خاطر اپنی زندگی دین اسلام کی راہ میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button