راجہ بشارت کس خاتون کے ساتھ راتیں گزارنا چاہتے ہیں؟

پاکستانی سیاست میں اس وقت آڈیو لیکس چھائی ہوئی ہیں جنکا سلسلہ شہباز شریف سے شروع ہو کر عمران خان تک پہنچا اور اب دیگر کئی سیاست دانوں کی آڈیوز بھی لیک ہو رہی ہیں لیکن ان سیاسی آڈیوز کی لیکیج کے دوران ایک ذاتی آڈیو بھی لیک ہو گئی جو پنجاب کے صوبائی وزیر اور چودھری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی راجہ بشارت کی ہے، صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت ایک خاتون کے ساتھ گفتگو کرتے سنائی دیتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ آڈیو بھی اسی خاتون نے لیک کی ہے کیونکہ اس کا لہجہ بہت جارحانہ ہے اور وہ راجہ بشارت پر غالب نظر آتی ہے۔
غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت کے ساتھ گفتگو کرنے والی خاتون ان کی دوسری خفیہ بیوی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمل راجہ ہے جس نے کچھ برس پہلے چوہدری پرویز الہٰی کے گھر کے باہر دھرنا دے کر یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ راجہ بشارت کی دوسری بیوی ہے اور اس حقیقت کو تسلیم کیا جائے، لیک ہونے والی آڈیو گفتگو کا آغاز خاتون کی جانب سے ہوتا ہے اور وہ راجہ بشارت سے کہتی ہیں کہ ڈارلنگ تم نے کیا سوچا ہے۔

جواب میں راجہ بشارت خاتون کو گھر ایک لے کر دینے کا کہتے ہیں جہاں وہ دونوں اکٹھے راتیں گزارا کریں گے۔ خاتون کہتی ہیں کہ راجہ بشارت تم کیا چاہتے ہو، میں تمہاری محبت میں مزید ذلیل و خوار نہیں ہو سکتی، راجہ بشارت جواب میں کہتے ہیں کہ میں کل ہی تمہیں گھر لے دیتا ہوں، اس پر خاتون کہتی ہیں کہ کہاں لے کر دو گے، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ اسلام آباد یا لاہور، تم جہاں کہو گی میں گھر لے دیتا ہوں، اس پر خاتون کہتی ہیں کہ لاہور میں تمہارا کون رشتے دار بیٹھا ہوا ہے، میرا تو کوئی رشتے دار لاہور میں نہیں، پھر خاتون کہتی ہیں کہ راجہ بشارت لاہور میں گھر کی خواہش تو تم چھوڑ ہی دو، تم مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہو، لاہور میں گھر کی خواہش مرنے کے بعد ہی پوری ہوگی، یہ سوچنا چھوڑ دو، خود کو فضول کی تسلی دینا چھوڑو، اگلی بات کرو۔

لیک ہونے والی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خاتون راجہ بشارت کو "جان من” کہہ کر پکارتی ہیں، بشارت کہتے ہیں کہ میری انگلی اور کندھے میں بہت درد ہو رہا ہے۔ اس پر خاتون کہتی ہیں کہ ایسے کام چھوڑ دوں جن سے تمہیں درد ہو۔ کمائیاں کم کر دو، کروڑوں کمانے سے ایسا ہی ہوتا ہے، پھر خاتون کہتی ہیں کہ میں تمہارے فون کا انتظار کرتی رہی لیکن تم غائب رہے۔ اس پر راجہ بشارت کہتے ہیں کہ آج بھی طبیعت خراب ہے، کل بھی سارا دن میری ٹانگیں لڑکھڑاتی رہیں۔ اس پر خاتون نے کہا کہ کیا تم فون ٹانگوں سے کرتے ہو، اگر ٹانگیں لڑکھڑا رہی تھیں تو کم از کم فون کال تو ہو سکتی تھی، میسج کا جواب بھی دیا جا سکتا تھا؟ میں تمہاری گرل فرینڈ نہیں، پوری برادری کو پتہ ہے کہ میں تمھاری بیوی ہوں۔ تماش بینیاں ختم کرو، ساری برادری کو یہ بھی پتہ ہے کہ تم نے میرے ساتھ کیا کیا ہے۔
اس کے بعد راجہ بشارت اس خاتون کو بتاتے ہیں کہ میں نے کل رات بڑا عجیب وغریب خواب دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ میں سفر پر روانہ ہو رہا ہوں، سامنے سے یوسف رضا گیلانی آ رہا ہے، وہ سوٹڈ بوٹڈ ہے، آگے ایک جہاز کھڑا ہے جس میں کافی لوگ ہیں، بورڈنگ ہوئی تو میں نے دیکھا کہ جہاز میں سارے واقف بیٹھے ہیں، سارے ایڈجسٹ ہونے کی بات کر رہے ہیں، ساتھ ہی کوئی بندہ ٹکٹ کا پوچھتا ہے۔ جہاز نے پرواز کی تو ایک بندہ کہتا ہے کہ اگر یہ گر گیا تو کیا ہو گا، اس پر سارے جہاز سے نیچے دیکھنے لگ جاتے ہیں، اس دوران ایک شخص کہتا ہے کہ انسان بنو، پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ اس خواب کی تعبیر کیا ہو سکتی ہے؟

جواب میں خاتون کہتی ہیں کہ اللہ تعالی تمہیں موقع دے رہا ہے اور وارننگ دے رہا ہے کہ زیادہ اونچا نہ اڑو اور اپنی اوقات میں رہو، ورنہ تباہ ہو جاؤ گے۔

اس کے بعد خاتون حاکمانہ لہجے میں راجہ بشارت کو کہتی ہیں کہ بہت بات ہوگئی، شاباش اب جلدی سے بتاؤ کہ کیا فیصلہ کیا ہے تم نے، اس پر راجہ بشارت کہتے ہیں کہ میں کیا بتاؤں، خاتون کہتی ہیں بتاؤ، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ تم آ جاؤ، میں بھی تمہارے ساتھ ہوں، اس پر خاتون کہتی ہیں کہ اسکا کیا مطلب ہے، میں اپنی کمٹمنٹ پر کھڑی ہوں، تم بار بار اپنا موقف بدلو تو بندہ کیا کرے، اس پر راجہ بشارت کہتے ہیں کہ میں تو اتنے دنوں سے ایک ہی بات کر رہا ہوں، خاتون نے کہا کہ تم بالکل جھوٹ بول رہے ہو، دو ماہ پہلے تم نے مجھے بتایا کہ میں نے کرائے کا گھر لے لیا ہے۔ پھر پتہ چلا کہ تم نے جھوٹ بولا تھا، اس گھر کا ایگری مینٹ بھی جعلی تھا، تم دو منٹ سے پہلے مکر جاتے ہو۔ راجہ بشارت خاموش ہو جاتے ہیں تو خاتون پھر بولتی ہے کہ اب میرے ساتھ سچ بولو کہ کیا کرنا ہے۔ اس پر راجہ بشارت کہتے ہیں کہ رم۔مجھ سے کیا گارنٹی چاہتی ہو، خاتون کہتی ہے کہ تم اس مرتبہ چار بندے بٹھا کر ان کی موجودگی میں فیصلہ کرو تاکہ کل کو دوبارہ مکر نہ سکو۔

Back to top button