سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس کو ریلیف مہم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو ریلیف مہم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کے خط سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا
صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندہ ریلیف آپریشن کوغیر سیاسی رکھا گیا ہے۔ مستحقین تک راشن کی ترسیل شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو ریلیف مہم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کے خط سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا ورکر ریلیف آپریشن کا حصہ نہیں بنے گا، ٹائیگر فورس سیاسی ورکروں پر مشتمل ہے۔ تمام کمیٹیاں، این جی اوز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز آپریشن کا حصہ ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کسی بھی پارٹی کی سیاسی فورس ہو، اسے شامل نہیں کریں گے۔ٹائیگر فورس میں سیاسی ورکرز ہیں۔ جماعت اسلامی، (ن) لیگ والے بھی کہیں گے ہمارے ورکرز کو شامل کیا جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعت کی فورس یا ورکر کو ریلیف آپریشن کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ ڈپٹی کمشنرز کو اس قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہیں۔ امتیاز شیخ نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس اتنے ورکرز ہیں، کسی پارٹی کے ورکرز کی ضرورت نہیں، یہ وہی ڈپٹی کمشنر ہیں جن کو وزیراعظم استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سامنے آئی تھی کہ سندھ حکومت نے راشن کی تقسیم میں ٹائیگرفورس کوشامل کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات پر صوبے بھر کے کمشنرز کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ سندھ بھر میں راشن کی بہتر تقسیم کے لیے ٹائیگر فورس کی خدمات بھی لی جائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راشن کی تقسیم میں ٹائیگرفورس کوشامل کرنے کے حوالے سےچیف سیکریٹری سندھ کے احکامات پر صوبے بھر کے کمشنرز کو خط لکھا گیا تھا کہ سندھ بھر میں راشن کی بہتر تقسیم کے لیے ٹائیگر فورس کی خدمات بھی لی جائیں۔
یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں راشن کی تقسیم ، کھانے کی فراہمی اور کورونا سے آگاہی کے لیے رضاکاروں کی ٹائیگرفورس قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کی اعلان کردہ ٹائیگر فورس کی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی طرف سے سخت مخالفت دیکھنے میں آئی تھی اور اسے سیاسی فورس قرار دیا تھا لیکن اب سندھ حکومت نے وزیراعظم کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button