رانا ثنااللہ  نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا  چارج سنبھال لیا

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ  نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا با قاعدہ چارج سنبھال لیا۔

اعلامیہ کے مطابق   وفاقی سیکرٹری   ندیم ارشاد کیانی اور وزارت کے دیگر اعلی حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔رانا ثنااللہ کو وزارت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ملک میں ساؤتھ ایشین گیمز  کے انتظامات اور تیاری کے بارے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کو آگاہ کیا گیا۔

             ملک میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انتظامات پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ  رانا ثنااللہ نے اطمینان کااظہار کیا۔

وفاقی وزیر راناثنااللہ کاکہنا تھا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں بین الاقوامی معیار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مطلوبہ اہداف کو حاصل کیا جائے۔بزنس کمیونٹی کے تعاون اور سپانسر شپ کے ذریعے،ساؤتھ ایشین گیمز کا انعقاد جدید ماڈل پر کریں گے۔وزیر اعظم کے وژن کے  مطابق ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے ممکن اقدامات کریں گے۔

Back to top button