رشی کپور پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنا چاہتے تھے

بالی وڈ کےآنجہانی اداکار رشی کپور کو پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ دیکھنے کی خواہش تھی جو کہ پوری نہ ہو سکی۔
فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی فلم ساز عمارہ حکمت نے کہا کہ رشی کپور یہ فلم دیکھنے کےلیے پر جوش تھے اور انہوں نے اس کے ٹریلر کی بھی تعریف کی تھی۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی فلم ساز عمارہ حکمت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ماضی میں آنجہانی اداکار رشی کپور کی جانب سے ٹوئٹر پر بھیجے جانے والے پیغامات کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔ عمارہ حکمت نے بتایا کہ ‘رشی کپور کے انتقال کا سن کر مجھے بے حد افسوس ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ اسکرین شاٹ سب سے شیئر کیا’۔
220702 2199846 updatesعمارہ حکمت نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ رشی کپور اکثر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کے بارے میں پوچھا کرتے تھے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رشی کپور سے کی گئی گفتگو دیکھنے جب ٹوئٹر پر گئیں تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ گزشتہ ماہ رشی کپور نے ان سے ٹوئٹر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
عمارہ نے مزید کہا کہ کہ ٹوئٹر پر غیر فعالی رہنے کے باعث وہ ان کا پیغام نہیں دیکھ سکیں اور انہیں رشی کپور کے پیغامات کا جواب نہ دینے کا دُکھ ہمیشہ رہے گا۔
خیال رہے کہ پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز قانونی مسائل کی وجہ سے کئی سالوں سے تاخیر کا شکار تھی جسے بعد ازاں رواں سال عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button