رشی کپور کے انتقال پر شوبزانڈسٹری کی ہر آنکھ اشکبار

بولی وڈ لینجڈری اداکار رشی کپور کے اچانک انتقال کی خبر نے صرف بولی وڈ ہی نہیں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سمیت مداحوں کو حیران کردیا۔رشی کپور کا انتقال 67 سال کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں ہوا۔
ان کے انتقال کے بعد ان کی فیملی کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ رشی کپور کو مسکراتے ہوئے ہی یاد کریں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنے دکھ کر اظہار کررہی ہیں جبکہ اس دوران رشی کپور کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔رشی کپور کی بیٹی ردھیما نے انسٹاگرام پر ان کے ہمراہ ایک تصویر شیئ کی اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ میرا سب سے مضبوط سہارا تھے، میں آپ کو ہر دن یاد کروں گی، جب تک میں آپ سے دوبارہ نہ مل سکوں‘۔
کرشمہ کپور نے لکھا کہ رشی کپور ہمیشہ خاندان کا خیال کرتے تھے۔
موسیقار سلیم مارچنٹ نے لکھا کہ رشی کپور کی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
Rishi ji 🙏🙏🙏
I’m speechless and choked with this news… Great actor, Great Human being. Huge loss to the world today. Huge loss…@chintskap #RishiKapoor pic.twitter.com/ve9kc5GoNp— salim merchant (@salim_merchant) April 30, 2020
اکشے کمار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم کوئی برا خواب دیکھ رہے ہیں، رشی جی کے انتقال کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا، وہ لیجنڈ تھے، ایک بہترین ساتھی اداکار اور ہمارے خاندان کے بہت اچھے دوست‘۔
It seems like we’re in the midst of a nightmare…just heard the depressing news of #RishiKapoor ji passing away, it’s heartbreaking. He was a legend, a great co-star and a good friend of the family. My thoughts and prayers with his family 🙏🏻
— Akshay Kumar (@akshaykumar) April 30, 2020
اداکارہ پریانکا نے اس دوران رشی کپور اور نیتوسنگھ کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’میرا دل بہت بھاری ہورہا ہے، یہ ایک دور کا اختتام ہے، رشی جی آپ کے جیسا ٹیلنٹ دوبارہ مل نہیں سکتا، آپ کو تھوڑا سا جاننا بھی خوش قسمتی ہے‘۔رنویر سنگھ نے رشی کپور کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرکے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
My heart is so heavy. This is the end of an era. #Rishisir your candid heart and immeasurable talent will never be encountered again. Such a privilege to have known you even a little bit. My condolences to Neetu maam, Ridhima, Ranbir and the rest of the family. Rest in peace Sir. pic.twitter.com/TR6GVSN4m7
— PRIYANKA (@priyankachopra) April 30, 2020
اداکارہ ماورہ حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ رشی کپور ہمیشہ ہی ایک لیجنڈ رہیں گے۔
اجے دیوگن نے لکھا کہ ’رشی جی کے انتقال کی خبر ایسی ہی ہے جیسے کسی نے میرے دل میں خنجر گھونپ دیا ہو، ہم نے 2000 میں فلم راجو چاچا میں ایک ساتھ کام کیا اور تب سے اب تک رابطے میں رہے، میں ان کی فیملی نیتو جی، رنبیر، ردھیما سے تعزیت کرتا ہوں‘۔
اداکار عدنان صدیقی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رشی کپور کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔رشی کپور کے ساتھ 2018 کی فلم ’ملک‘ میں کام کرنے والی تاپشی پنو نے بھی اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دو فلموں میں ساتھ کام کیا اور ہماری ہیٹرک رہ گئی، امید ہے ان سے پھر کہیں ملاقات ہوگی اور اس ہی طرح مسکراتے ہوئے وہ گلے لگا لیں گے۔
عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہم نے آج ایک بہترین اداکار کھو دیا، ہماری زندگیوں میں خوشی لانے کے لیے آپ کا شکریہ، آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘۔سلمان خان نے لکھا کہ ’چنٹو سر کہا سنا معاف‘، انہوں نے رشی کپور کے خاندان سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔
سونم کپور نے رشی کپور کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ انہیں دکھ ہے کہ وہ رشی کپور سے آخری مرتبہ صحیح سے مل کر علوداع بھی نہیں کہہ سکیں۔سوناکشی سنہا نے بھی رشی کپور کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور لکھا کہ ان کی یادوں کا بےحد شکریہ۔
https://twitter.com/sonakshisinha/status/1255756966212689921
زارا نور عباس نے رشی کپور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی فلم کے ایک گانے کے بول شیئر کیے۔
شان شاہد کے مطابق رشی کپور ایک آئکن تھے جن کی فلموں کو کوئی نہیں بھول سکتا۔
