رواں سال زکوٰۃ کٹوتی کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کےلیے زکوٰۃ کٹوتی کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کردیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے زکوٰۃ کے نصاب کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں تمام بینکوں کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے نصاب سے آگاہ کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 46 ہزار 329 روپے سے کم رقم پر زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی۔ اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کی کہ یکم رمضان کو تمام بینک زکوۃ کی مقرر نصاب پر کٹوتی کریں۔
خیال رہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی تمام سیونگ بینک اکاونٹس پر لاگو ہوگی جب کہ منافع و نقصان کی بنیاد پر کام کرنے والے اکاؤنٹس سے بھی زکوۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔
گزشتہ سال حکومت پاکستان نے ملک میں زکوٰۃ کٹوتی کےلیے کم سے کم نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا تھا۔
2018 میں 39 ہزار 198 روپے جب کہ 2017 میں زکوٰۃ کٹوتی کا نصاب 38 ہزار 405 روپے کی حد پر مقرر کیا گیا تھا۔ مالی سال 2018 اور 2019 میں ہی بینکوں نے 8 ارب روپے کے قریب کی زکوۃ جمع کی تھی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانب سے عام طور پر رمضان میں زکوۃ دی جاتی ہے مگر مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات کی جانب سے بے بس اور غریب انسانوں کی مدد کےلیے آگے آنا اس ملک کےلیے بہت بڑی غنیمت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان کا آغاز 24 یا 24 اپریل کو ہوگا جس کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل کو ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button