روزانہ ایک آڑوکھانے سے کیا فائدہ ہوگا؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین کاکہنا ہے کہ ایک بڑا آڑو کھانے سے 68 کیلوریز، 2 گرام فائبر، 1.3 گرام پروٹین کے ساتھ ساتھ وٹامن سی، وٹامن اے اور پوٹاشیم سمیت متعدد غذائی اجزا جسم کا حصہ بنتے ہیں۔
موسم گرما میں متعدد پھل دستیاب ہوتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک ذائقے کے حوالے سے منفرد ہوتا ہے۔ایسا ہی ایک پھل آڑو ہے جو اس موسم میں دستیاب ایک بہترین سوغات ہے ۔کھٹے میٹھے ذائقے والا آڑو وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے ۔درحقیقت روزانہ صرف ایک آڑو کھانے سے بھی آپ اپنی صحت کو متعدد فوائد پہنچا سکتے ہیں۔
روزانہ ایک آڑو کھانا عادت بنالیں تو آپ اپنے جسم میں درج ذیل تبدیلیاں لاسکتے ہیں۔
