روسی صدر کو 70 ویں سالگرہ پر ٹریکٹر کا تحفہ

بیلا روس کے صدر کی جانب سے روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو 70 ویں سالگرہ پر ٹریکٹر کا تحفہ دیا گیا ہے۔
جمعے کے روز روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ کےوِنٹر پیلس میں ہونے والی ملاقات میں بیلاروس کے صدر ایلگزینڈر لُوکاشینکو نے روسی ہم منصب کو ٹریکٹر کا گفٹ سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔
بیلاروسی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیوٹن کو اس ہی ماڈل کا ٹریکٹر تحفے میں دیا ہے جو اپنے باغ میں استعمال کرتے ہیں۔
تاہم، روسی صدر کی جانب سے اس تحفے پر ردِ عمل واضح نہیں ہے۔نہ ہی انہوں نے کسی بیان میں اس تحفے کا ذکر کیا۔
