روسی ہیکر نے مائیکرو سافٹ کے ہوش کیسے اُڑائے؟

روسی ہیکرز نے مائیکرو سافٹ کی معلومات کا کھوج لگانے کے لیے اس کو ہی ہیک کرلیا، ہیکر نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ مائیکرو سافٹ ان کے بارے میں کیا جانتا ہے۔ٹیک میڈیا کے مطابق مائیکرو سافٹ نے انکشاف کیا کہ روسی سپانسرشپ پر چلنے والا ہیکنگ گروپ جسے وہ ’’مڈنائٹ بلیزارڈ‘‘ کہتے ہیں، نے کچھ کارپوریٹ ای میل اکاؤنٹس کو ہیک کیا، قانونی اور دیگر تفصیلات لینے کی کوشش کی، جن میں کمپنی کی سینئر لیڈرشپ ٹیم اور ملازمین بھی شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیکرز نے کسٹمر کے ڈیٹا یا روایتی کارپوریٹ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، جس کا وہ عام طور پر پیچھا کرتے رہتے ہیں، کمپنی کے مطابق وہ کمپنی سے اپنے بارے میں جاننا چاہتے تھے، یا خاص طور پر وہ یہ جاننا چاہتے تھے کہ مائیکروسافٹ ان کے بارے میں کیا جانتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں انکشاف کیا کہ مڈنائٹ بلیزارڈ نے ایک پاس ورڈ سپرے اٹیک کا استعمال کیا۔ بنیادی طور پر ہیکرز نے کسی اور چیز کو نہیں چھیڑا صرف ای میلز تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی، یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ کتنے ای میل اکاؤنٹس کو ہیک کیا گیا، اور نہ ہی یہ ظاہر کیا کہ ہیکرز نے کون کونسی معلومات تک رسائی حاصل کی، یا اور کس چیز کی خلاف ورزی کی ہے، کمپنی کے ترجمان نے بھی اس پر بات کرنے سے گریز کیا۔مائیکروسافٹ نے بلاگ پوسٹ میں یہ ضرور لکھا کہ اس طرح کی ہیکنگ اور خلاف ورزیوں سے کمپنی فائدہ اٹھا سکتی ہے، اور خود کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، مائیکروسافٹ نے اس واقعے کے بعد اور بھی تیزی سے آگے بڑھنے کی فوری ضرورت کو اُجاگر کیا ہے، مائیکروسافٹ نے کہا کہ اندرونی کاروباری عملوں پر اپنے موجودہ سیکیورٹی معیارات کو لاگو کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کریں گے، تاکہ موجودہ کاروباری عمل میں کسی قسم کا کوئی خلل پیش نہ آئے۔کمپنی نے لکھا کہ یہ بات سب کو جاننے کی ضرورت ہے کہ ای پی ٹی 29 یا کوزی بیئر جن کو مڈنائٹ بلیزارڈ بھی کہا جاتا ہے، کے بارے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک روسی ہیکنگ گروپ ہے جو ہائی پروفائل حملوں کی ایک سیریز کیلئے ذمہ دار ہے، اس گروپ نے گزشتہ ایک دہائی سے بڑے بڑے اداروں پر حملے کیے ہیں اور اندرونی معاملات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
