روس سے آئس ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن نے یوکرئن پر حملے کے سبب روس سے آئندہ سال ہونیوالے آئس ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لیتے ہوئے نئی بولی کا عمل شروع کر دیا ہے۔اس بات کی تصدیق زیوخ میں ہونیوالی کونسل کی گورننگ باڈی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔
فیڈریشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ یوکرین پر حملے کے سبب روس2023میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ آئندہ برس 5 سے 21 مئی تک روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلا جانا تھا تاہم روس کے متبادل وینیو کا اعلان آئندہ ماہ فن لینڈ میں ہونے والی کانفرنس میں کیا جائے گا۔
آئی آئی ایچ ایف نے کہا ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے ایک متبادل میزبان کی تصدیق فیڈیشن کی 2022 کی کانگریس کے دوران کیا جائے گا۔ ایونٹ کو منتقل کرنے کا فیصلہ بنیادی طور پر تمام شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا اور شائقین کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا آبائی شہر ہے۔
