رومانوی مناظرکیوجہ سے اداکاری سےانکار کیا،ٹی وی میزبان ڈاکٹرعروبہ

ٹی وی میزبان ڈاکٹر عروبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں میزبانی سے قبل اداکاری کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے بولڈ اور رومانوی مناظر کی وجہ سے ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ڈاکٹر عروبہ نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ سمیت ان کے خاندان کے تقریبا تمام افراد ڈاکٹری کے پیشے سے وابستہ ہیں، اس لیے وہ بھی ڈاکٹر بنیں۔

ڈاکٹرعروبہ کاکہنا تھا کہ انہوں نے زمانہ طالب علمی یعنی ڈاکٹری کی تعلیم کے آخری سال میں ریڈیو پاکستان سے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے فوری بعد انہیں ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی۔

ڈاکٹر عروبہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان میں کام کرنے کے بعد وہ ٹی وی شوز میں بھی آتی رہتی تھیں اور والدہ کے ہمراہ بھی ٹی وی چینلز سمیت دیگر تقریبات میں جاتی تھیں تو لوگوں نے انہیں پہچاننا شروع کیا اور انہیں ڈرامے کی پیش کش ہوئی۔

Back to top button