روپے کی بے قدری جاری، ڈالر 184سے تجاوزکرگیا

روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، پہلی بار ڈالر کے انٹربینک ریٹ 184روپے سے تجاوز کرگئی اور اوپن مارکیٹ میں بھی ریٹ 185روپے سے زائد رہا۔
چین کے سینڈیکٹیڈ قرضوں کی واپسی کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور زرمبادلہ کیدونوں مارکیٹیں دبائو کا شکار ہوگئی ہیں، جس سے پاکستانی روپیہ کمزور سے کمزور تر جبکہ ڈالر یومیہ بنیادوں پر تسلسل سے تگڑا ہوتا جارہا ہے۔
اسی وجہ سےجمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 184.69روپے کی سطح پر بھی پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 62 پیسے کے اضافے سے 184.09روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔
ادھراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 185.50روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

Back to top button