روپے کی قدر میں کمی، فی تولہ سونا 2 ہزار روپے فی تولہ مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 20 پیسے اضافہ ہوا ہے جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار روپے اضافے کے بعد 97 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے.
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 161 روپے ہوگئی ہے جب کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 160.37 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 97 ہزار روپے ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قدر 1715 روپے اضافے کے ساتھ 83 ہزار162 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 43 ڈالر اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button