روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 68 پیسے اضافہ

پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 180.57 روپے تھی جو پیر کو 68 پیسے کے اضافے کے بعد 181.25 روپے پر پہنچ گئی۔
پیر کو سعودی ریال کی قدر 48.31 روپے رہی، اماراتی درہم 49.34، برطانوی پاؤنڈ 238.37، عمانی ریال 471.39، بحرینی دینار 480.77، یورو 200.34، کویتی دینار کی قدر 596.49 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 181 اور قیمت فروخت 182.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 47.4 اور قیمت فروخت 48، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.4 جب کہ قیمت فروخت 50 روپے رہی۔
