روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری، انٹربینک رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 48 پیسے اضافے کے بعد 181.73 روپے رہی۔
انٹرمارکیٹ میں سعودی ریال 48.44، اماراتی درہم 49.47، عمانی ریال 472، بحرینی دینار 482، برطانوی پاؤنڈ 239.14، کویتی دینار 597 اور یورو 199.77 روپے کا رہا۔
اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 181.4 اور قیمت فروخت 182.8 روپے رہی، سعودی ریال کی قیمت خرید 48 اور قیمت فروخت 48.8، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.5 اور قیمت فروخت 50.2 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237.5 اور قیمت فروخت 240 روپے رہی۔

Back to top button