رہنما تحریک انصاف صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار

انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کر لیا۔
رہنما تحریک انصاف صنم جاوید کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت منظور کی تھی۔
صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کر رکھا ہے۔
