رہنما پی ٹی آئی کی فیکٹری میں گیس اور بجلی چوری پکڑی گئی
وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے بجلی و گیس چوری نے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی بجلی اورگیس چوری پکڑلی۔
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع ری رولنگ فیکٹری پرچھاپہ مارکا رروائی کے دوران فیکٹری سے کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی۔ فیکٹری میں ڈائریکٹ پا ئپ لگا کر گیس چوری کی جارہی تھی۔ٹا سک فورس نے گیس کنکشن منقطع کر نے کے علاوہ فیکٹری کوسیل کردیا۔ گوجرانوالہ میں ٹاسک فورس نے فلور ملز پرکارروائی کرکے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی، میٹر اور ٹرانسفارمر قبضہ میں لے لیے۔حافظ آباد میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران تحریک انصاف کے رہنما ملک علی عباس اعوان سمیت درجنوں افرادکوبجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ان کے خلاف مقدمے درج کرا دیے گئے۔