ریمبو سمیت 8 ملزموں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مینار پاکستان پر ہونے والی بدتمیزی کے کیس میں لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مرکزی ملزم ریمبو سمیت چار ملزموں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت استغاثہ نے موقف اپنایا کہ یہ ہاٸی پروفائل معاملہ ہے جس کی بازگشت پوری دنیا میں سنی گٸی ہے ، عدالت تفتیش مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ملزموں سے ہمیں مختلف ویڈیوز اور دیگر چیزیں برآمد کرنی ہیں ، عدالت میں وکیل ملزمان نے دعویٰ کیا کہ ملزم تو ہمیشہ سے ٹک ٹاکر کے ساتھ رہے ہیں ، ویڈیوز موجود ہیں کہ ریمبو سمیت دیگر نے ٹک ٹاکرکی جان بچاٸی تھی بعد ازاں عدالت نے مرکزی ملزم ریمبو سمیت 8 ملزموں کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
یا د رہے کہ گزشتہ روز عائشہ نے اپنے ساتھی ریمبو کیخلاف بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ ریمبو کے پاس ان کی نامناسب ویڈیوز ہیں ، عدالت کے باہر ملزم ریمبو نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ منطر عام پر آنی والی ویڈیو اور تصاویر ایک سال پرانی ہے ، لڑکی کی رضا مندی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔
