رینٹل پاور اسکینڈل : راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت سے بری

رینٹل پاور اسکینڈل میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو احتساب عدالت نے بری کردیا ہے۔ رینٹل پاور اسکینڈل کیس کی آج سماعت ہوئی ہے جس میں راجہ پرویز اشرف سمیت 10 نامزد افراد کو بری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسماعیل قریشی،سلیم عارف،عبدالقدیر،وزیرعلی،اقبال علی اور ملک رضی عباس بھی بری ہونیوالوں میں شامل ہیں۔
کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا ہے کہ قومی خزانے کو اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا، اس لئے یہ کیس نہیں بنتا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینٹل پاور کیس میں گرفتار سابق وفاقی سیکریٹری شاہد رفیع کو رہا کردیا تھا۔ اس سے قبل شاہد رفیع نے کروڑوں روپے کک بیکس کا اعتراف کیا تھا، چیئرمین نیب نے شاہد رفیع کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کرلی تھی۔
کیس کی بات کی جائے تو رینٹل پاور کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ راجہ پرویز اشرف نے بطور وزیر برائے پانی و بجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا۔
تا ہم لمبا عرصہ چلنے والے اس کیس میں آج احتساب عدالت نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے راجہ پرویز اشرف سمیت 10 نامزد افراد کو بری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تا ہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسماعیل قریشی،سلیم عارف،عبدالقدیر،وزیرعلی،اقبال علی اور ملک رضی عباس بھی بری ہونیوالوں میں شامل ہیں۔ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا ہے کہ قومی خزانے کو اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا، اس لئے یہ کیس نہیں بنتا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button