عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج

سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر وفاقی وزرا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی ہے جبکہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے انٹر کورٹ اپیل کو بھی خارج کر دی گئی ہے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے 1 لاکھ جرمانہ کے ساتھ درخواست خارج کر دی، شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواستوں میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سابق وزراءفواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی۔

سیکرٹری داخلہ کوعمران خان اورسابق وزرا کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے اور درخواست پر فیصلہ ہونے تک تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے 1 لاکھ جرمانہ کے ساتھ درخواست خارج کر دی تھی ۔مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواستوں میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سابق وزراءفواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی تھی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیکرٹری داخلہ کو عمران خان اور سابق وزرا کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے ۔

Back to top button